Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلچیمپیئن ون ڈے کپ سے قبل وولوز کا باضابطہ نام بدل کر...

چیمپیئن ون ڈے کپ سے قبل وولوز کا باضابطہ نام بدل کر مارخور رکھ دیا گیا

چیمپیئن ون ڈے کپ سے قبل وولوز کا باضابطہ نام بدل کر مارخور رکھ دیا گیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئن ون ڈے کپ سائیڈ دی وولز کو 12 ستمبر کو شیڈول ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے پہلے مارخورس کے نام سے دوبارہ برانڈ کیا گیا ہے۔

مارخور (سابقہ وولوز)، جس کی رہنمائی سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کر رہے ہیں، پانچ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے پہلے کھیل میں 12 ستمبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ثقلین مشتاق کے پینتھرز سے ٹکرائیں گے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی ایڈیشن 12 ستمبر سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے مارخوروں کے نام رکھنے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں دوسری جانب نور پور اور الائیڈ بینک نےلائنز اور اسٹالینز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

ڈولفنز اور پینتھرز کے سپانسرز کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

چیمپئن ون ڈے کپ کے لیے مارخورس اسکواڈ
محمد رضوان (کپتان، پشاور)، فخر زمان (ایبٹ آباد)، عبدالصمد (فیصل آباد)، عاکف جاوید (فاٹا)، علی عثمان (ملتان)، بلاول بھٹی (مریدکے)، حسیب اللہ (پشین)، افتخار احمد (پشاور)، کامران غلام (پشاور)، محمد فیضان (فیصل آباد)، محمد عمران جونیئر (پشاور)، محمد سرور آفریدی (فاٹا)، محمد عمران (خانیوال)، نسیم شاہ (لاہور)، نثار احمد (لاہور)، سلمان علی آغا (لاہور)، شاہنواز ڈہانی (لاڑکانہ)، زاہد محمود (دادو) اور زین عباس (ملتان)۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments