Thursday, January 23, 2025
Homeکھیلکرکٹکیا ر کی پونٹنگ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں...

کیا ر کی پونٹنگ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے؟

Published on

کیا ر کی پونٹنگ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے؟

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے تصدیق کی ہے کہ میتھیو موٹ کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری لینے پر کبھی غور نہیں کریں گے۔

موٹ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھے جب انہوں نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر آسٹریلیا میں 2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم، ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی کم کارکردگی کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے اور آخر کار انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔

آئی سی سی ریویو پر بات کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ ایک آسٹریلوی ہونے کے ناطے وہ انگلینڈ کی کوچنگ کا کام نہیں لے سکتے۔

پونٹنگ سے جب انگلینڈ کے کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں، میں حقیقت میں ایسا کرنے پر کبھی غور نہیں کروں گا۔

دوسری بین الاقوامی ٹیموں کی کوچنگ ایک الگ چیز ہے آسٹریلیا کے لیے انگلینڈ کی کوچنگ شاید کچھ مختلف ہے، لیکن فی الحال میری زندگی میں کافی کچھ ہے کیونکہ میں برطانیہ میں اگلے چند مہینوں میں کچھ اورکرنے والا ہوں۔

Latest articles

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

سعودی عرب امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے: سعودی ولی عہد

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ...

رافیل لیاؤ کا شاندار گول، اے سی میلان کی جیرونا کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اے سی میلان نے پرتگالی...

چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے سالزبرگ کو شکست دے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ...

More like this