Monday, February 17, 2025
Homeاسرائیلایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے: نیتن یاہو کی...

ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے: نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

Published on

ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے: نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اور اس سے پہلے حزب اللہ کے رہنما فواد شکر کی لبنان کی جنوبی علاقے میں ہلاکت کے جواب میں حملہ کیا گیا تو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو “دو ضربوں سے” جواب دے گا۔ یاد رہے کہ 31 جولائی کو تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ایرانی حملے کی توقع کی جارہی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنی تقریر کے دوران کہا ہے ہم اپنے دشمنوں کو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی ریڈ لائن واضح ہے اور ہم ان کی خلاف ورزی کی ہر کوشش کا جواب دیں گے۔

نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ ہمارا لمبا ہاتھ غزہ، یمن، بیروت اور ہر اس جگہ تک پہنچ جاتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہے۔ نیتن یاہو نے غزہ میں فلاڈیلفیا مرکز کو کنٹرول کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے حماس کے رہنماؤں کا زیر زمین اور زمین کے اوپر تعاقب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل برائی کے مرکز ایران کے خلاف ایک کثیرالجہتی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا میں اپنے دشمنوں پر پھر واضح کرتاہوں کہ ہم کسی بھی فریق کی طرف سے اپنے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دیں گے اور اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ اسرائیل ہر دفاعی اور جارحانہ ہر منظر نامے کے لیے تیار ہے۔

اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے اتوار کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل کو کسی بھی حملے کا سامنا ہوا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اگر دشمن نے ہم پر حملہ کرنے کی ہمت کی تو اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ گیلنٹ نے فیلڈ فورسز کے آپریشنل ٹیکنالوجی کے ردعمل کے لیے ذمہ دار زمینی ٹیکنالوجی یونٹ کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ ہم دشمن سے بھاری قیمت مانگیں گے جیسا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں کیا تھا۔ گیلنٹ نے لڑائی کے تسلسل کو قابل بنانے کی کوشش کے طور پر میدان میں موجود افواج کو تشکیل دینے اور آپریشنل ردعمل فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہم حملہ کرنے یا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔

Latest articles

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا سخت ٹریننگ سیشن

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 فروری سے شروع ہونے...

More like this