Friday, January 31, 2025
Homeپاکستان’اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے‘ حکومت اور ٹی ایل پی کے...

’اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے‘ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

Published on

’اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے‘ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

اسلام آباد میں ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا، تحریک لبیک مسئلہ فسلطین پر احتجاج کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےحل کے لیےہم کوششیں کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی مدد کےلیےکاوشیں جاری رکھے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی غزہ امداد بھیجی ہے، مزید ایک ہزار ٹن کی امداد بھیج رہے ہیں، امدادکی نئی کھیپ 31 جولائی سے پہلے بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، نیتن یاہو دہشتگرد اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے، فلسطینیوں پر ظلم پر نیتن یاہو کو کٹہرے میں لایا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔

Latest articles

غزہ سے 25 سو بچوں کو علاج کے لیے نکالا جائے، انتونیو گوتریس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے...

واشنگٹن فضائی حادثہ، دونوں بلیک باکس برآمد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم...

ناروے انروا کو 24 ملین ڈالرز دے گا، اسرائیلی پابندیاں مسترد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 ملین ڈالرز...

غزہ سے مسلمانوں کی بیدخلی کے منصوبے پر عمل کرنا ہوگا، ٹرمپ کی مصر اور اردن کو دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے مسلمانوں کو زبردستی...

More like this