Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

ہم اسرائیل کیساتھ کھڑے رہیں گے: برطانیہ

AP24188446267287-e1720275835890

ہم اسرائیل کیساتھ کھڑے رہیں گے: برطانیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے کچھ لائسنس معطل کرنے کے اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے ساتھ کھڑا رہے گا تاہم بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا عزم بھی لیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان بدھ کو پارلیمنٹ میں حکومت کے ہفتہ وار احتساب اجلاس کے دوران دیا۔ اجلاس اپوزیشن لیڈر رشی سونک کے ساتھ تصادم دیکھنے میں آیا۔ سونک نے سٹارمر سے پوچھا کہ اس فیصلے سے حماس کے زیر حراست 101 یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے میں کس طرح مدد ملے گی۔

سٹارمر نے جواب دیا کہ ان کی حکومت نے پچھلی حکومتوں کی طرح ہی جائزہ لیا اور ایک واضح قانونی نتیجے پر پہنچی اور اس نتیجے اور تشخیص کو پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس سے ہمیں اہم مسائل پر اتحادیوں کے ساتھ دلیل کی طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے ہکہا کہ یہ ایک مشکل مسئلہ ہے۔ انہوں نے باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں امداد کے داخلے اور دو ریاستی حل کے لیے راستے کھولنے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اس فیصلے کے بارے میں اپنے ملکی اتحادیوں کے ساتھ بات کی۔

خیال رہے برطانوی دفتر خارجہ نے پیر کے روز اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے 350 لائسنسوں میں سے 30 لائسنسوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس فیصلے کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ کہ یہ ہتھیار بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

Tags: اسرائیل اسلحہ برآمد برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر لائسنس معطل

Post navigation

Previous: پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان لیونل میسی کی نقل کرتے ہوئے
Next: آسٹریلیا کے کیڈن گرووز نے ووئلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

یہ بھی پڑہیے

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.