Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی ایکزم بینک کا ریکو ڈک کے لیے 1.25 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

US Exim Bank announces $1.25 billion loan for Reko Diq

امریکی ایکزم بینک کا ریکو ڈک کے لیے 1.25 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کے مطابق امریکی ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزِم) بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ادارہ پاکستان میں بیریک مائننگ کی ریکو ڈک کان کے لیے 1.25 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری اُس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے لیے اہم معدنیات، جوہری توانائی اور قدرتی گیس کی سپلائی چینز مضبوط بنانے کے لیے 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ایف ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بینک کے چیئرمین جان یووانووِچ نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پاکستان، مصر اور یورپ کے پروجیکٹس شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اُن سپلائی چینز پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرتے رہے ہیں جو اب “منصفانہ” نہیں رہیں۔

یووانووچ کے مطابق ہم جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بنیادی خام مال کی سپلائی چینز محفوظ، مستحکم اور فعال نہ ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بینک کے پاس ابھی بھی 135 ارب ڈالر کی کانگریسی منظوری میں سے 100 ارب ڈالر خرچ کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ابتدائی منصوبوں میں نیویارک کی کموڈیٹیز کمپنی ہارٹری پارٹنرز کی جانب سے مصر کو فراہم کی جانے والی 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی بھی شامل ہوگی۔

امریکی ایکزم بینک نے اس معاملے پر تبصرہ کے لیے کی جانے والی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Tags: امریکی ایکزم بینک ریکو ڈک سرمایہ کاری قرض کانگریسی منظوری کموڈیٹیز کمپنی ہارٹری پارٹنرز نیویارک

Post navigation

Previous: پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز فائنل جیت کر ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
Next: میٹا نے ذہنی صحت پر ‘سوشل میڈیا کے منفی اثرات’ کے ثبوت چھپا دیے، عدالت کا دعویٰ

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

یہ بھی پڑہیے

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.