Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • چین

امریکا اور چین کا ’مصنوعی ذہانت‘ کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پر اتفاق

18142448b4c3f17

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں فیصلہ مصنوعی ذہانت کو نہیں بلکہ انسانوں کو کرنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے فیصلے پر انسانی کنٹرول برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے احتیاط کے ساتھ غور کرنے اور فوجی شعبے میں اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی دانش مندانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بارے میں چینی حکومت کی جانب سے سرکاری اعلامیے میں بھی اس نکتے کی بازگشت سنائی دی لیکن وزارت خارجہ نے فوری طور پر معاملے پر رد عمل دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

یہ اتفاق اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان ان 2 مسائل جوہری ہتھیار اور مصنوعی ذہانت پر بات چیت کے دوران کبھی پیش رفت نہیں ہوئی۔

دونوں ممالک نے نومبر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے سرکاری سطح پر مذاکرات مختصر طور پر دوبارہ شروع کیے تھے لیکن اس کے بعد سے یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

چین میں تیزی سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں امریکی خدشات کے باعث، نیم سرکاری سطح پر وفود کے تبادلے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود، باضابطہ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات جلد متوقع نہیں ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے معاملے پر چین اور امریکا نے اپنی پہلی باضابطہ دو طرفہ بات چیت کا آغاز مئی میں جنیوا میں کیا تھا لیکن خیال نہیں کیا جاتا کہ ان مذاکرات میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ سال تخمینہ لگایا تھا کہ بیجنگ کے پاس 500 آپریشنل نیوکلیئر وار ہیڈز ہیں اور 2030 تک وہ ممکنہ طور پر ایک ہزار سے زیادہ وار ہیڈز تعینات کردے گا۔

امریکا کے پاس ایک ہزار 770 اور روس کے پاس ایک ہزار 710 آپریشنل وار ہیڈز ہیں، پینٹاگون نے کہا کہ 2030 تک چین کے زیادہ تر ہتھیار ممکنہ طور پر ہائی الرٹ پر ہوں گے۔

چین نے باضابطہ طور پر اپنے ہتھیاروں کی تفصیل نہیں بتائی جب کہ وہ باضابطہ طور پر انہیں پہلے استعمال نہ کرنے اور کم سے کم جدید ایٹمی ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کی پالیسی کو برقرار رکھتا ہے، حکام نے رواں برس دیگر طاقتوں پر بھی یہی مؤقف اپنانے پر زور دیا۔

لیما میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے جلد سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پیرو کے دارالحکومت میں چینی رہنما کے ہوٹل میں ملاقات سے قبل مصافحہ کرنے کے بعد شی جن پنگ نے نوٹ کیا کہ واشنگٹن کے ساتھ مستحکم تعلقات کے لیے بیجنگ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Tags: امریکی صدر جو بائیڈن انسانوں جوہری ہتھیاروں چینی صدر شی جن پنگ مصنوعی ذہانت وائٹ ہاؤس

Post navigation

Previous: بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز
Next: غزہ: حماس کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر3 فوجیوں سمیت ہلاک

China calls on US and Iran to reduce tensions and adopt diplomatic solutions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

چین کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل اپنانے کا مطالبہ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.