
Two new teams announced to join PSL-PCB
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل الیون میں دو نئی فرنچائز ٹیمیں شامل کی جائیں گی دنیا پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل نومبر میں شروع ہوگا اور بولی لگانے والوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
سلمان نصیر کے مطابق پی ایس ایل کی ویلیوایشن کا عمل جاری ہے، تاہم فرنچائز مالکان کی جانب سے زیر التواء ڈیٹا کے باعث یہ عمل تاخیر کا شکار ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویلیوایشن رپورٹ اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز (2016) سے ہی لیگ کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور ملکی کرکٹ کو خود کفیل بنانا تھا، اور اسٹیک ہولڈرز نے ہر مرحلے پر لیگ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔






