Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے انہیں چین کی مدد درکار نہیں، جبکہ ان کا مؤقف ہے کہ تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے، چاہے اس کے باعث امریکی عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

چین روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے معاملے میں ایک نہ ایک طریقے سے کامیاب ہوگا، چاہے وہ پرامن راستہ ہو یا کچھ اور۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس مسئلے کے حل کیلئے چینی صدر شی جن پنگ کی مدد ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے عراق اور پاکستان کے ساتھ تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل سے متعلق نئے انتظامات کیے ہیں جس سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے رابطوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے۔

ٹرمپ جمعرات اور جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جہاں ایران جنگ، عالمی تجارت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال اہم موضوعات ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن چین سے توقع رکھتا ہے کہ وہ تہران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔

دوسری جانب ایران جنگ کے معاشی اثرات امریکا میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ امریکی محکمہ محنت کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ تین برس کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خوراک، کرایوں اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق ایران جنگ پر امریکا اب تک 29 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرچکا ہے، جبکہ بڑھتے عسکری اخراجات اور توانائی بحران نے ٹرمپ انتظامیہ پر سیاسی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران بیجنگ پینٹاگون چینی صدر شی جن پنگ

Post navigation

Previous: اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ
Next: کینیڈا میں پلواشہ بشیر کا بڑا اعزاز، کینیڈین ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.