Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • دلچسپ و عجیب

خواتین ڈاکٹروں کے علاج سے مریضوں کی اموات کا خطرہ کم ہوتا ہے: تحقیق

1 minute read
article-0-1A43B868000005DC-472_636x382

خواتین ڈاکٹروں کے علاج سے مریضوں کی اموات کا خطرہ کم ہوتا ہے: تحقیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیپنڈنٹ اردو میں شائع ایک تحقیق کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن مریضوں کا علاج خواتین ڈاکٹر کرتی ہیں ان کے مرنے اور دوبارہ ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین مریضوں کو مرد ڈاکٹروں کے مقابلے میں خواتین ڈاکٹروں سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

جریدے اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب خواتین مریضوں کا علاج خواتین ڈاکٹروں نے کیا تو شرح اموات 8.15 فیصد تھی جبکہ مرد ڈاکٹروں کی صورت میں یہ 8.38 رہی، جسے محققین ’طبی لحاظ سے اہم‘ فرق سمجھتے ہیں۔

دریں اثنا خواتین ڈاکٹروں سے علاج کروانے والے مرد مریضوں کی شرح اموات 10.15 فیصد تھی، جو کہ مرد ڈاکٹروں کے علاج میں 10.23 فیصد کی شرح سے کم ہے۔

محققین نے ہسپتال میں دوبارہ داخل ہونے کی شرح میں بھی اسی ترتیب کا پتہ لگایا۔

محققین میں سے ایک پروفیسر یوسوکے تسوگاوا کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیشہ ور افراد ایک ہی طرح طب کی پریکٹس کریں تو مرد اور خواتین ڈاکٹروں کے درمیان نتائج مختلف نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا: ’ہمارے نتائج سے یہ پتہ چلتا ہے کہ خواتین اور مرد ڈاکٹر مختلف طریقے سے طب کی پریکٹس کرتے ہیں اور ان مختلف طریقوں کا مریضوں کی صحت کے نتائج پر معنی خیز اثر پڑتا ہے۔

’اگر اس بات کا مطالعہ کیا جائے کہ کس طرح ڈاکٹر کی جنس مریض کے علاج کے نتائج کو متاثر کرتی ہے، خاص طور پر خواتین مریضوں کو اکثر خواتین ڈاکٹروں سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تو سب (مرد و خواتین) کے لیے نتائج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔‘

اس تحقیق میں 2016 سے 2019 کے درمیان چار لاکھ 58 ہزار سے زائد خواتین مریضوں اور تین لاکھ 19 ہزار سے زائد مرد مریضوں کے میڈی کیئر کلیمز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے کئی عوامل کا حوالہ دیا جو مرد اور خواتین ڈاکٹروں کے (علاج کے نتائج کے) درمیان عدم مساوات کا سبب بن سکتے ہیں – ان کا کہنا ہے کہ اس خلیج کا تعلق اس سے ہو سکتا ہے کہ مرد ڈاکٹر پوری طرح یہ نہیں جانتے کہ ان کی خواتین مریضوں کی بیماریاں کتنی سنگین ہیں۔

ماضی کے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ مرد ڈاکٹروں نے اپنی خواتین مریضوں میں درد کی شدت، معدے اور دل کی علامات کے ساتھ ساتھ فالج کے خطرے کو بھی نظر انداز کیا ہے، جو علاج تک رسائی یا نامکمل دیکھ بھال حاصل کرنے میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب خواتین مریضوں کا علاج خواتین ڈاکٹروں نے کیا تو شرح اموات 8.15 فیصد تھی جبکہ مرد ڈاکٹروں کی صورت میں یہ 8.38 رہی۔

محققین نے یہ بھی کہا کہ اموات کے فرق کا تعلق اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ خواتین ڈاکٹر اپنی خواتین مریضوں کے ساتھ بہتر طریقے سے گفتگو کر سکتی ہیں، جس سے مریضوں کے اہم معلومات بتانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں تشخیص اور علاج بہتر ہو جاتا ہے۔

مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہو سکتا ہے کہ خواتین مریض حساس معائنہ کروانے اور خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرنے میں زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہوں۔

لیکن محققین نے مزید مطالعہ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مرد اور خواتین ڈاکٹروں کی فراہم کردہ ادویات اور دیکھ بھال دونوں میں فرق کے بارے میں مزید جان سکیں۔

یو سی ایل اے میں ڈیوڈ گیفن سکول آف میڈیسن کے پروفیسر سوگاوا نے کہا: ’اس موضوع کو بہتر طور پر سمجھنے سے ایسے اقدامات کرنے میں مدد مل سکتی ہے جس سے مریضوں کی دیکھ بھال کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ خواتین ڈاکٹر اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال فراہم کرتی ہیں اور اس وجہ سے زیادہ خواتین ڈاکٹروں کا ہونا مریضوں کو معاشرتی نقطہ نظر سے فائدہ پہنچاتا ہے۔‘

بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اکثر خواتین کے درد کو مردوں کے درد مقابلے میں بہت کم سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

گذشتہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین کو نہ صرف ایمرجنسی شعبوں میں انتظار میں زیادہ وقت گزارنا پڑتا ہے بلکہ مردوں کے مقابلے میں مؤثر درد کش ادویات تجویز کرنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

Tags: اینلز آف انٹرنل میڈیسن خواتین ڈاکٹر شرح اموات لاس اینجلس مریضوں ہسپتال یونیورسٹی آف کیلیفورنیا

Post navigation

Previous: پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Next: آسڑیلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑگئی، جبراً بھارت چھوڑنا پڑ گیا

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Big announcement on UFOs Trump orders the opening of secret government documents
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • دلچسپ و عجیب

یو ایف اوز پر بڑا اعلان: ٹرمپ نے حکومتی خفیہ دستاویزات کھولنے کی ہدایت دے دی

Virtual groom, on smartphone screen Unique wedding ceremony in Japan
  • بین الاقوامی
  • دلچسپ و عجیب

ورچوئل دولہا، اسمارٹ فون اسکرین پر : جاپان میں انوکھی شادی کی تقریب

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.