
Imperious Pogacar wins his fourth stage of 2024 Tour
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق تادے پوگاچر نے ٹور ڈی فرانس میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے ٹور ڈی فرانس کا 19 واں جبکہ ٹور میں اپنا چوتھا مرحلہ جیت لیا اور اپنی مجموعی برتری کو کئی گنا بڑھا دیا۔
نو کلومیٹر باقی رہ جانے پر، سلووینیا کے سائیکلسٹ تادے پوگاچر نے الپس میں آگے بڑھتے ہوئے، تقریباً تین منٹ کا فاصلہ تیزی سے ختم کر کے سٹیج لیڈر، ریاستہائے متحدہ کے میٹیو جارجنسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس کے اہم حریف، یوناس ونیگار اور ریمکو ایونپول، اس کی رفتار کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے اور بلآخر ایک منٹ اور 42 سیکنڈ کے فرق سے اس سے ہار گئے۔
دفاعی چیمپیئن یوناس ونیگار پر پوگاچر کی برتری اب پانچ منٹ اور تین سیکنڈ ہے جس کے دو مراحل باقی ہیں۔
اس مرحلے میں سائمن یٹس تیسرے نمبر پر رہے، جارجنسن نے ایک برطانوی سائیکلسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔