اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ کے اثاثوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس نے انہیں چین کا امیر ترین شخص بنا دیا ہے,41 سالہ ژانگ یامنگ کے اثاثوں کی مالیت 49 اعشاریہ 3 بلین ڈالر ہے.
اکتالیس سالہ ژانگ یامنگ نے 2021 میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن وہ اب بھی فرم کے 20 فیصد شیئرز کے مالک ہیں ، وہ ہورون چائنا رچ لسٹ پہلی بار شائع ہونے کے بعد سے 26 سالوں میں چین کے امیر ترین شخص بننے والے 18 ویں شہری بن گئے ہیں۔
انہوں نے پانی کی کمپنی میگنیٹ ژونگ کے مالک شان شان کو پیچھے چھوڑ دیا، جو دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور ان کی دولت 24 فیصد گر کر 47 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئی۔
واضح رہے کہ چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے تعلق پر دنیا کے کچھ ممالک کو گہری تشویش ہے، اس کے باوجود وہ دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے.
ٹک ٹاک اور اس کی سرپرست کمپنی چینی اثر و رسوخ سے آزادی کی دعویدار ہے لیکن اس سب کے باوجود امریکا جنوری 2025ء میں اس پر پابندی کا ارادہ رکھتا ہے، بائٹ ڈانس کی عالمی منافع میں گزشتہ 1 سال میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات ژانگ یامنگ کو چین کا امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔