Three suspects arrested for firing at Pakistani cricketer Naseem Shah's house-Image Credit: X
پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں کیس میں ایک اہم قدم ہیں اور تفتیش کار شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کو مزید تیز کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے 10 نومبر کی رات تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مین گیٹ پر فائرنگ کی، جس سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہو گئے۔
نسیم شاہ کے اہل خانہ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ داروں کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔



