Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، صدر زرداری

Copy of featuredphoto (35)

خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، صدر زرداری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی و اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترکمانستان کے دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں بین الاقوامی فورم ”وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے علاوہ روسی فیڈریشن، ایران، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان اور منگولیا کے صدور اور کئی دیگر ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم کا انعقاد ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترکمان ادب کی ایک بلند پایہ شخصیت اور ثقافتی و روحانی روشن خیالی کی ایک اہم شخصیت مخدوم گلی فراغی کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس پروقار اجتماع سے خطاب کرنا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم، امن اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے اس باوقار تقریب کے انعقاد کے لیے میں ترکمانستان کی حکومت اور برادرانہ لوگوں کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے جو باہمی احترام، عقیدے کی مشترکات سمیت ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے لیے مشترکہ وژن پر استوار ہے۔

صدر نے کہا کہ کانفرنس میں میری شرکت دونوں برادر ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے، ہمیں علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو ثقافتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانیا ن پاکستان میں سے ایک اور ہمارے قومی شاعر علامہ محمد اقبال اور مخدوم گلی فراغی تصوف اور قوم پرستی کے بارے میں اپنی شاعری اور افکار میں کئی مشترکات رکھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مخدوم گلی فراغی نہ صرف ایک شاعر بلکہ ترکمان لوگوں کے جذبے ، امنگوں اور حب الوطنی کی علامت ہیں، 18 ویں صدی میں لکھے گئے ان کے اشعار آج بھی ہمارے دلوں میں گونج رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ رہنمائی، تحریک اور اتحاد کا احساس فراہم کرتے ہیں، مخدوم گلی سیاسی اور سماجی بدامنی کے دور میں پیدا ہوئے جب ترکمان قبائل منتشر اور منقسم تھے، ان چیلنجز کے باوجود انہوں نے ترکمان عوام کو متحد دیکھنے کے خواب کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مخدوم گلی فراغی کےافکار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی ممالک کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا جس سے ہمارے دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترکمان قوم کو2024 کو ”ترک دنیا کے عظیم شاعر اور مفکر مخدوم گلی کے سال“ کے طور پر منانے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کانفرنس میں ہونے والی بات چیت اور غور و خوض سے نہ صرف مخدوم گلی فراغی کی یاد کو تقویت ملے گی بلکہ ہمارے ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کی نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئیے ہم اس موقع کو ان اقدار کےساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کریں جنہیں وہ پسند کرتے تھے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن اور پرامن مستقبل بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صدر سردار بردی محمدوف سے مل کر بھی خوشی ہوئی جو میرے عظیم دوست اور سابق صدر قربان گلی بردی محمدوف کے صاحبزادے ہیں جن سے مجھے مختلف فورمز پر متعدد بار ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی، وہ نہ صرف ایک عظیم سیاست دان بلکہ ایک نامور عالم اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ فورم کے انعقاد سے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فورم خطے کے ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کا اختتام مخدوم گلی فراغی کے خوبصورت اشعار پر کیا۔

Tags: ترکمانستان ثقافتی و اقتصادی تعاون خطے کے ممالک روابط سردار بردی محمدوف صدر مملکت آصف علی زرداری وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد

Post navigation

Previous: جانئے ! شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی تاریخ، اہداف اور ایجنڈا کیا ہیں
Next: جنگ سے خوف زدہ نہیں مگر جنگ چاہتے بھی نہیں ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Pakistan's stance prevails, the world rejects Indian narrative
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا مؤقف غالب، دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

یہ بھی پڑہیے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.