Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsپاکستان کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی مدت میں اضافہ...

پاکستان کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی مدت میں اضافہ ہو گیا،3 سال سے زائد عرصےتک چیف جسٹس رہیں گے

Published on

پاکستان کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی مدت میں اضافہ ہو گیا،3 سال سے زائد عرصےتک چیف جسٹس رہیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی مدت میں اضافہ ہو گیا، جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے باعث جسٹس منصور علی شاہ 3 سال سے زائد عرصے کیلئے ملک کے چیف جسٹس رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ دینے کے بعد سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے، جبکہ وہ اور جسٹس یحیٰی آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ اکتوبر 2024 میں ملک کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 سال سے زائد عرصے کیلئے چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن جمعرات 11 دسمبر کی شام کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا۔

جمعرات کے روز جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں جسٹس اعجاز الاحسن نے بظور ممبر شرکت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اب ان کا استعفٰی بھی سامنے آ گیا۔ چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا تو جسٹس سردار طارق مسعود ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے تاہم ممبر جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے تھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی غیر حاضری کے باعث جمعرات کی شام کو جسٹس منصور علی شاہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور وہ انہیں آئندہ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنا تھا۔ جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this