Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی

supreme

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کالعدم قرار دےدی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہو گی۔

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ گذشتہ روز محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سیّد منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر شامل عدالت عظمی کے سات رکنی لارجر بنچ نے جمعہ کو تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نااہلی سے متعلق انفرادی مقدمات آئندہ ہفتے سنیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قانونی اور آئینی معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔

سماعت کے آغاز پر جہانگیر ترین کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا۔ ۔ مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے سامنے بنیادی معاملہ اسی عدالت کا سمیع اللہ بلوچ کیس ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سمیع اللہ بلوچ کیس میں سوال اٹھایا ہے۔ اس موقع پر جسٹس سیّد منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق نااہلی کا ڈیکلریشن سول کورٹ سے آئے گا؟ جس پر مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ ڈیکلیریشن سول کورٹ سے آئے گا۔ سول کورٹ کے فیصلہ پر کسی کا کوئی بنیادی آئینی حق تا عمر ختم نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں خود کو آئین کی شق تک محدود نہیں کرنا چاہئے۔

پورے آئین کو دیکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی آئینی حقوق اور آئینی تاریخ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شفاف ٹرائل اور بنیادی تعلیم بھی آئین کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی تاریخ کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ جہانگیر ترین کے وکیل مخدوم علی خان نےموقف اختیار کیا کہ 1985 میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کو آئین کا حصہ بنایا گیا۔

Tags: آئین آرٹیکل 62 ون ایف اسلام آباد جہانگیر ترین سپریم کورٹ نااہلی

Post navigation

Previous: عالمی جریدے میں چھپنے والے کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں،عمران خان
Next: کوپا ڈی فرانس: پیرس سینٹ جرمین نے ریول کو 9 گولوں سے شکست دی

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.