Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالناروے کپ 2024 کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ناروے کپ 2024 کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے ناروے کپ 2024 میں شرکت سے قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل، کوچ محمد رشید ، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اورکنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاء النور اور پروجیکٹ میدان کی انتظامیہ نے گفتگو کی۔

پریس کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں سےرواں ماہ 27 جولائی 2024 سے ناروے میں منعقد ہونے والے عالمی یوتھ فٹبال کپ ’’ناروے کپ‘‘ کیلئے سکواڈ کااعلان کردیا گیا ہے۔

جس میں فارورڈز،محمد کاشف،عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی مڈفیلڈرز،محمد جنید،محمد خان،دانیال ،اویس ،محمد اسامہ شامل ہیں اور ڈیفینڈرز، اسد ناصر، عبید اللہ ، محمد عدیل،حمزہ گل شامل ہیں۔گول کیپر، آریان، عدیل علی خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کےلیے 25 جولائی کو ناروے اوسلو کےلیے اڑان بھرے گی۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 28 جولائی سے اپنے گروپ میچز کا آغاز کرے گی جس میں قومی ٹیم کا پہلا میچ 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹ بال کلب میں ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے3ماہ پہلے ملک بھر میں ناروے کپ کےلیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان صاحب نے کہا کہ مسلم ہینڈز کا پروجیکٹ میدان گزشتہ کئی سالوں سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف کے ساتھ مل کر نوجوانوں کیلئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاں مسلم ہینڈز پروجیکٹ میدان کے ذریعے ’اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام‘ بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت پاکستان کے لاکھوں نوجوانوں کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں،تاکہ روزگار کے لیے ہمارے بیرون ملک جانے والے نوجوان بھی سند یافتہ ہوں۔گزشتہ 4 سالوں سے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروےکپ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے یہ نوجوان ٹیلینٹ سے بھرپور ہیں۔

اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کے ہماری ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ ناروے کپ میں شرکت کرے گی، روزانہ کی بنیاد پر ہمارے پریکٹیس سیشن ہورہے ہیں جس میں ہم مخلتف مہارتیں سیکھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے ہم اس دفعہ ناروے کپ کا ٹائٹل جیتیں گے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمیدان پروجیکٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا مسلم ہینڈز کا پروجیکٹ میدان فٹبال کے ذریعے پاکستان بھر کے اسٹریٹ چائلڈ بچوں کی فلاح و بہود کیلئے کام کررہا ہے۔ پاکستان میں 18 لاکھ سے زائد اسٹریٹ چلڈرن ہیں۔ ہم بچوں کو کھیل کے ذریعے ان کی شناخت کا حق، تعلیم کا حق دلوانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔اور انہیں مخلتف کورسز کروا کر ہنر مند بھی بناتے ہیں تاکہ یہ اسٹریٹ چائلڈ بچے معاشرے میں ایک اچھا کردار ادا کر سکیں۔ہم اس پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں اسکولوں سے باہر 5 لاکھ بچوں کو واپس اسکولوں میں لانے اور انہیں اچھی تعلیم دلوانے کیلئے بھی کام کرہے ہیں۔

یاد رہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ اور قطر میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی تھی اورناروے کپ 2015میں دوسری پوزیشن اورناروے کپ 2016میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...