Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں، وزیراعظم شہباز شریف

shehbaz

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ پہلی میٹنگ کل ہوئی جس میں اسپیکر نے کردار ادا کیا، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا اگلا سیشن 2 جنوری کو ہے۔ مذاکرات کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالد مگسی کو بھی شامل کیا ہے۔ مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کو سامنے رکھ کر گفت و شنید ہوگی تو قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ قومی مفاد کو سامنے رکھیں گے تو ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ کسی کی نیت پر شک نہیں، امید ہے دونوں پارٹیاں ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کریں گی۔ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کریں گے تو مزید معاشی استحکام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایا ہے، دہشتگردی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا رہا ہے اس کا سر کچل دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی جاری ہے۔ دہشت گردوں کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ پارا چنار میں جس وقت خون کی ہولی کھیلی جا رہی تھی اس وقت یہ اسلام آباد پر حملہ آور تھے۔ ان کو خیبر پختونخوا کی کوئی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت صوبوں کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف اقدامات کررہی ہے۔ کرم میں ہوینوالے واقعات افسوسناک ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ ایٹمی پروگرام پاکستان کے 24کروڑ عوام کا ہے جو ہم سب کو عزیز ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کے لیے ہے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام جارحیت نہیں صرف دفاع کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ چند دن پہلے خوارج کے حملے میں 17 جوان شہید ہوئے۔ سپہ سالار خود وانا گئے اور فورسز کو حوصلہ دیا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے الگ عوامل ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے تک ترقی کے لیے ہماری کاوشوں کے ثمرات عوام کو نہیں مل پائیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13 فیصد کر دی ہے۔ مہنگائی بھی 5 فیصد سے کم ہے۔ مہنگائی اس وقت 2018 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔

Tags: اسپیکر پی ٹی آئی خالد مگسی ذاتی مفادات قومی مفادات مذاکرات میٹنگ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف

Post navigation

Previous: بشار الاسد صدارتی محل کو المزہ ہوائی اڈے سے جوڑنے والی سرنگ سے فرار ہوئے، رپورٹ
Next: پریمیئر لیگ کے سابق ریفری ڈیوڈ کوٹ کا برطرفی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

یہ بھی پڑہیے

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.