Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹبارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا...

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا افتتاحی میچ متاثر ہونے کا خدشہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی، جو 22 مئی کو ہونا ہے، برطانیہ (یوکے) کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

پیشین گوئی کے مطابق لیڈز میں بدھ کو موسلا دھار بارش ہوگی جس کے امکانات 60 فیصد تک ہیں۔

دوپہر کے کھانے کے وقت شہر کا موسم ابر آلود سے بارش میں تبدیل ہونے کی توقع ہے اور وقفے وقفے سے آدھی رات تک بارش ہوتی رہے گی۔

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا افتتاحی میچ متاثر ہونے کا خدشہ

نمی کی سطح 92 فیصد تک جانے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت 13 سے 16 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

زیادہ نمی گیند بازوں کے لیے گیند کو پکڑنا مشکل بنا دے گی اور فیلڈرز کے لیے بھی خطرہ بنے گی مزید برآں، اتنی زیادہ نمی گیلی اور غیر متوقع پچ کی طرف لے جاتی ہے جو بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کے لیے اضافی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

پاکستان اسکواڈ:
بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments