Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مئی کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید کہنا تھا کہ مغربی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 8 سے 10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سےبارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ پنجاب میں 10مئی کی رات سے 12 مئی کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ سندھ میں 10 مئی کی رات سے 11 مئی کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Tags: بارشوں کی پیش گوئی بالائی علاقوں محکمہ موسمیات وادی نیلم

Post navigation

Previous: روس کا امریکا، فرانس اور برطانیہ کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
Next: سائبر حملے میں برطانیہ کی وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا:برطانوی وزیر

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑہیے

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.