دبئی: آئی سی سی نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے، جسے کھلاڑی نے قبول کر لیا ہے۔
رواں سال 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
سزا کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
7 فروری سے یکم مئی 2026 کے درمیان ان کی تمام میچ پرفارمنسز ڈس کوالیفائی کر دی گئی ہیں۔
نواز نے اعتراف کیا کہ ممنوعہ چیز کھیل سے باہر استعمال کی گئی۔
پبحالی پروگرام کا حصہ بننے پر ڈھائی ماہ بعد ان کی عارضی معطلی ختم کر دی گئی ہے۔
