Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

حکومت کے-الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے بجلی خود فراہم کرے، سربراہ کے-الیکٹرک کی حکومت کو دھمکی

1 minute read
1116067_3306812_ke_akhbar (1)

حکومت کے-الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے بجلی خود فراہم کرے، سربراہ کے-الیکٹرک کی حکومت کو دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) مونس علوی نے سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں جارحانہ مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا لائسنس منسوخ کردیں اور حکومت خود بجلی فراہم کرے۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں حکومت اور اپوزیشن سے کمیٹی اراکین اور سی ای او کے-الیکٹرک مونس علوی نے شرکت کی۔

مونس علوی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی جارحانہ انداز اپنایا اور کہا کہ ہمارا لائسنس منسوخ کر دیں اور حکومت خود بجلی سپلائی کرے، لوڈ شیڈنگ ہم کرتے ہیں لیکن ریٹ ہم طے نہیں کرتے لہٰذا ہم سرینڈر کرتے ہیں۔

اس موقع پر کمیٹی اراکین مونس علی کے سامنے خاموش ہوگئے تاہم رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی نے سی ای او کے-الیکٹرک کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ لوگ لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں اور جواز بجلی چوری کا پیش کرتے ہیں، آپ کے پاس ادارے موجود ہیں بجلی چوری کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ بجلی چوری کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیتے ہیں، آپ کسی کو جوابدہ ہی نہیں ہوتے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ آپ سے گزشتہ میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی تھی لیکن آپ نے سمجھ رکھا ہے کہ جماعت اسلامی آپ کی دشمن ہے جبکہ کے-الیکٹرک کے ساتھ گزشتہ میٹنگ میں جو باتیں طے ہوئی ان پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈملوٹی سے تین اضلاع کو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہاں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، ڈملوٹی پر آپ کو اور حکومتی ادارے کا مسئلہ ہے وہ آپ آپس میں طے کریں گے، اسی کے ساتھ ملیر کینٹ کا پمپ ہے، نہ وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے نہ کوئی اور مسئلہ ہوتا ہے، سویلین کی طرف جہاں سے پانی جاتا ہے وہاں سارے مسئلے ہیں۔

رکن پی پی پی سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ ایسا کوئی نظام نہیں بنا سکے کہ بل ادا کرنے اور نہ ادا کرنے والے میں تفریق کی جاسکے، اگر ایک پی ایم ٹی پر سو میں سے چالیس لوگ بل نہیں بھرتے تو باقی 60 کو اس کی سزا کیوں دی جاتی ہے، میری تجویز ہے کہ واٹر پمپس کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ پانی کی سپلائی معطل نہ ہو۔

خصوصی کمیٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے کہا کہ مانتے ہیں کے-الیکٹرک کو کراچی والوں سے بہت شکایت ہے، آپ نے کہا کہ ہمارا ایک ادارہ ہے ہم کوئی عبدالستار ایدھی نہیں ہیں، آپ کے مسائل ہوں گے لیکن آپ بتائیں مسائل کا حل کیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملیر کینٹ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کیا ہے، ہم نہیں ڈرتے کسی سے جو پوچھا ہے وہ بتائیں۔

اراکین کے سوالات پر سی ای او کے-الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ ٹیرف مکینزم ہے اور نیپرا اس کی اجازت دیتا ہے، ایسا نہیں ہے چھپ کے سے دو روپے بڑھا دیں، وفاق کی رضامندی سے پیسے جمع کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی کوشش کی کہیں کامیابی ملی کہیں نہیں ملی، آپ کی اور ہماری مشترکہ کمیٹی بنا دیں، جہاں بجلی کی چوری نہیں ہو رہی وہاں لوڈ شیڈننگ نہیں ہو رہی۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اس وقت ہوتی ہے جب کسی علاقے میں چوری زیادہ ہوتی ہے یا بل کی ادائیگی نہیں ہوتی، ان تمام معاملات پر قومی اسمبلی میں بھی بات ہو چکی ہے۔

Tags: بجلی کے الیکٹرک لائسنس منسوخ مونس علوی

Post navigation

Previous: لیتھم، ولیمسن کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ پرکنٹرول حاصل کر لیا
Next: سرفراز احمد کا بابر اعظم کے بارے میں مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑہیے

A few days left in the Football World Cup, the Iranian team has not yet been able to get visas-IFF
  • کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ میں چند دن باقی، ایرانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

Former Pakistani fast bowler Mohammad Amir becomes a British citizen-X
  • کھیل

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے

Historic defeat at the hands of Bangladesh, Shan Masood likely to resign, sources say-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست، شان مسعودکا مستعفی ہونے کا فیصلہ

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.