Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

بولڈ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ٹک ٹاکر قتل

1256053717_untitled-design-4_202404

بولڈ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ٹک ٹاکر قتل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بولڈ اور نامناسب ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی عراقی ٹک ٹاکر غفران مہدی سوادی المعروف ام فہد کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق غفران مہدی سوادی المعروف ام فہد کو دو دن قبل دارالحکومت بغداد کے پوش علاقے میں اپنے گھر کے باہر اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ایک اور خاتون کے ہمراہ باہر جا رہی تھیں۔

عراقی پولیس کے مطابق ام فہد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا اور بعد ازاں قاتل ٹک ٹاکر کا فون ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

ٹک ٹاکر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز عراقی میڈیا میں وائرل ہوگئیں جب کہ سوشل میڈیا اسٹارز سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ نے ام فہد کے قتل کے بعد تفتیش کے لیے اعلیٰ خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، تاہم فوری طور پر ٹک ٹاکر کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تھی۔

ام فہد ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی تھیں اور ان کے چار لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

وہ زیادہ تر روایتی عرب اور عراقی موسیقی پر اپنی ڈانس کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں، تاہم ساتھ ہی وہ لباس، خواتین کی آزادی اور فیمنزم کے موضوعات پر بھی ویڈیوز بناتی تھیں۔

سال 2023 میں بغداد کی مقامی عدالت نے انہیں نامناسب زبان، عریاں مناظر اور سماج میں فحاشی پھیلانے والی ویڈیوز ڈالنے کے الزام میں 6 ماہ تک جیل بھی بھیجا تھا اور ان کی سزا پر سوشل میڈیا اسٹارز نے احتجاج بھی کیا تھا۔

ام فہد کے قتل کے بعد دیگر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عراق میں کسی خاتون سوشل میڈیا اسٹار کو قتل کیا گیا ہو، وہاں 2018 سے ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز، صحافیوں، ماڈلز اور فنون لطیفہ سے وابستہ رکھنے والی خواتین کو وقفے وقفے سے قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر ممالک کی طرح عراق میں بھی حالیہ چند سال میں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام نے خواتین کو شہرت حاصل کرنے کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں اور وہاں پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا اثر و رسوخ تیزی سے بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔

عراقی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز نہ صرف سیاحت، شوبز اور کھیلوں بلکہ سیاست اور فوج پر بھی ولاگرز کرتے دکھائی دیتے ہیں اور عراقی حکومت خود بھی ولاگرز کی خدمات حاصل کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن اس باوجود وہاں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: بولڈ اور نامناسب ویڈیوز دارالحکومت بغداد عراقی ٹک ٹاکر غفران مہدی سوادی المعروف ام فہد

Post navigation

Previous: واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی سروسز بند کرنے کی دھمکی دیدی
Next: اہم خبر ! حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.