Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی پر اسپرنٹر فائقہ ریاض کا اظہار خیال

The expression of sprinter Faiqa Riaz on the performance of Pakistani athletes in the Olympics

The expression of sprinter Faiqa Riaz on the performance of Pakistani athletes in the Olympics Photo-AFP

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اولمپئین اسپرنٹر فائقہ ریاض کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس مسلسل مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آتی جاتی ہے ، ہمیں بھی مقابلے دیں ہماری تو ٹریننگ ہی دنیا سے مختلف قسم کی ہے ، غیر ملکی ایتھلیتس کا اپنا اسٹائل ہے مجھے وارم اپ اور ٹریننگ سے سیکھنے کا موقع ملا اب میں بھی اسی طرح ٹریننگ کروں گی اور مجھے احساس ہوا ہے کہ اگر مجھے ایک اور مقابلہ ملتا تو میری ٹائمنگ اور بہتر ہوتی لیکن میں پہلی ہیٹ سے آگے نہ جا سکی ۔

پیرس اولمپکس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اسپرنٹر فائقہ ریاض نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی ایک بہت بڑا فخر اور اعزاز ہے ، میں نے پنجاب اسٹیڈیم سے اٹھ کر اولمپکس میں پیرس کے اسٹیڈیم میں مقابلہ کیا یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے کیونکہ پیرس اولمپکس میرے کیرئیر کا دوسرا انٹر نیشنل ایونٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ 2018 میں سیف جونیئر ایتھلیٹکس میں حصہ لیا ، اس کے بعد کوویڈ کی وجہ ے ایونٹ نہیں ملا پھر دو سال انجری کا شکار رہی اور جب مکمل فٹ ہوئی تو اس ایک سال کے دوران اور اولمپکس سے قبل کوئی مقابلہ نہیں ملا اور پھر میں نے سیدھا پیرس اولمپکس میں حصہ لیا۔

فائقہ ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں ایتھلیٹس پاکستان کوجاننے لگے مگر پاکستان کے جو ایتھلیٹس پیرس اولمپکس میں گئے ان کا مذاق اڑانے پر دکھ ہوا کہ کوئی اور اچھا تھا وہ چلا جاتا، ہم پاکستان میں اچھے تھے تو ہمارے نامو ں کی (انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی) آئی او سی نے منظوری دی ۔

انہوں نے کہا کہ ارشدندیم کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں ایتھلیٹس پاکستان کو جاننے لگے ، اولمپک ریکارڈ، اولمپک ریکارڈ کے نعرے لگانے لگے، پاکستان کی پن کا تبادلہ کرنے لگے اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔

فائقہ ریاض نے کہا کہ جو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس گئے وہ سفارش پر نہیں گئے ، کوئی اور اچھا تھا وہ چلا جاتا۔ مگر ہم اچھے تھے تو وہاں پہنچے تھے ، ہمارے نام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے بھیجے ، انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے منظوری دی تو اولمپکس میں حصہ لیا ، اولمپکس میں جانا اعزاز ہے وہاں سیکھنا اعزاز ہے لیکن ایتھلیٹس کا مزاق اڑانے کا دکھ ہوا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل اسپرنٹر فائقہ ریاض اولم پکس 2024 اولمپک گیمز پیرس اولمپکس 2024 کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: اسرائیل حماس کو ختم نہیں کر سکتا : امریکی حکام
Next: خیبرپختونخوا کے وزیر شکیل احمد ‘کرپشن اور بیڈ گورننس’ پر مستعفی

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Former New Zealand captain Kane Williamson announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کی شاندار فتح، کینیڈا اور بوسنیا کا میچ برابر

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.