
The announcement of the national squad for the Test series against England is expected this week-AFP
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے ابتدائی مشاورت کی ہے۔
گلیسپی آج سے شروع ہونے والے چیمپئنز کپ پلے آف کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور فیصل آباد میں سلیکٹر سے بھی مشاورت کریں گے۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ 2 اکتوبر کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرے گا، اسی دن انگلینڈ کا ٹیسٹ سکواڈ پہنچے گا۔
پاکستان اور دورہ کرنے والی ٹیم دونوں کے تربیتی سیشن 3 اکتوبر سے شروع ہوں گے، ٹیسٹ سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔