Thanks to Babar Azam, Pakistan defeated South Africa and won the series.-PCB
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم کی ناقابلِ شکست نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
ہدف 140 رنز کے تعاقب میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ٹیم کو کامیابی دلائی کپتان سلمان علی آغا نے بھی 26 گیندوں پر 33 رنز کی اہم اننگز کھیلی جنوبی افریقہ کی جانب سے لیزاد ولیمز اور کوربن بوش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل مہمان ٹیم 20 اوورز میں 139 رنز بنا سکی پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جنوبی افریقہ کے کوربن بوش 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



