T20 World Cup: ICC seeks details of security concerns from Bangladesh-BCB
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔
بی سی بی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے ای میل کے ذریعے بنگلا دیش سے خدشات کی نوعیت اور تفصیلات طلب کی ہیں، جس کا تفصیلی جواب آج ارسال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے اتوار کو آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور میچز بھارت سے باہر منتقل کیے جائیں۔
بی سی بی نے واضح کیا ہے کہ نہ تو آئی سی سی کے ساتھ کوئی ورچوئل کال ہوئی ہے اور نہ ہی پوائنٹس کی کٹوتی سے متعلق کوئی بات کی گئی ہے۔
بی سی بی ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی کیونکہ وہاں کھلاڑی محفوظ نہیں اس سے قبل انتہا پسند دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے خارج کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کو گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔





