T20 World Cup: ICC decides to include Scotland in place of Bangladesh-X
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلا دیش نے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنجوگ گپتا نے اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے مطالبات آئی سی سی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ذرائع کے مطابق اس خط کی کاپی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی ارسال کی گئی ہے، جو آئی سی سی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت میں میچز کھیلنے سے بنگلا دیش کے انکار کے باعث آئی سی سی کے پاس متبادل ٹیم شامل کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں تھا جس پر اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔



