Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیلاس میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران ہفتہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے 125 رنز کے تعاقب میں19ویں اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کیا۔

ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش ہدف کا تعاقب آرام سے کر لے گا لیکن سری لنکا نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور کھیل میں واپسی کی.

تاہم، محمود اللہ نے 13 گیندوں پر 16 رنز بنا کر بنگلہ دیش کے لیے کھیل میں واپسی کی.

توحید ہردوئے نے 20 گیندوں پر سے 40 رنز بنائے لٹن داس نے بھی 36 رنز بنائے۔

نووان تھشارا سری لنکا کے لیے بہترین باولر تھے جنہوں نے چار اوورز میں4 وکٹیں صاصل کیں.

قبل ازیں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 124-9 رنز ہی بنا سکا۔

سری لنکا نے14 اوورز میں 100-3 رنز کے مجموعی اسکور پر تھا اور بورڈ پر مسابقتی ٹوٹل پوسٹ کرنے کے لیے تیار نظر آرہا تھاتاہم، بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے بیٹنگ سائیڈ کو کم ٹوٹل تک محدود کرنے کے لیے وکٹوں کی بھرمار کی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے بنگلہ دیش کی جانب سے تین وکٹیں حاصل کیں اور باؤلرز میں سب سے نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 28 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this