ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گیانا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور فاسٹ باولر فضل الحق فاروقی 4 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد گیند کے ساتھ سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے صرف دو بلے باز، گلین فلپس، اور میٹ ہنری، ڈبلز کے اعداد و شمار تک پہنچ سکے۔
راشد نے میچ کے بعد کہا کہ ایک بڑی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہماری طرف سے سب سے بڑی کارکردگی یہ ایک زبردست ٹیم کاوش ہے جس طرح ابراہیم اور گرباز نے دوبارہ آغاز کیا وکٹ آسان نہیں تھی ا افغانستان کے لیے زبردست جیت اور اس ٹیم کی قیادت کرنا اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے.
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس میں اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 56 گیندوں پر 80 رنز بنائے انہوں نے5 چوکے اور 5 ہی چھکے لگائے۔
ابراہیم زدران نے بھی 41 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ چار اوورز میں 2-22 کے اعداد و شمار کے ساتھ بہترین باولر تھے۔
کین ولیمسن کی نیوزی لینڈ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھی جبکہ افغانستان نے اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں یوگنڈا کو شکست دی۔