Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:نسیم شاہ نے محمد عامر کی حمایت کر...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:نسیم شاہ نے محمد عامر کی حمایت کر دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ساتھی فاسٹ بولر محمد عامر کی حمایت کی ہے۔

نسیم کا خیال ہے کہ عامر کا تجربہ آنے والے میچوں سے پہلے کام آئے گا۔

نسیم نے ہفتے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سیشن کے دوران کہا کہ عامر کو لیگز میں کھیلنے کا تجربہ ہے جو ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔”

نسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں فٹ ہوں اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہوں میں اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں ۔

ادھر سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف میچز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور اپنی اچھی فارم کو جاری رکھنا چاہوں گامیری توجہ آنے والے میچوں پر ہے اور مجھے ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز کا ہے۔

پاکستانی ٹیم 4 سے 6 مئی تک لاہور میں تین روزہ کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن روانہ ہوگی۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور بلے باز اعظم خان آج کیمپ جوائن کریں گے جب کہ اسکواڈ کے باقی ارکان نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

پیسر حسن علی اور آل راؤنڈر شاداب خان دورہ آئرلینڈ سے قبل جاری تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this