Friday, February 14, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نمیبیا نے سپر اوور میں اومان...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: نمیبیا نے سپر اوور میں اومان کو شکست دے دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نمیبیا نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں اومان کو سپر اوور میں شکست دی۔

نمیبیا نے عمان کے خلاف 110 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6-109 رنز بنائے۔

آخری گیند پر نمیبیا کو دو رنز درکار تھے لیکن ڈیوڈ ویز گیند کھیلنے میں ناکام رہے تاہم، وکٹ کیپر گیند کو صاف طور پر پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ ویز اور ملان نے دوڑ کر رن مکمل کیا۔

جان فریلنک نے 48 گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اور وہ اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

مہران خان، جنہوں نے اننگز کا آخری اوور بھی کروایا انہوں نے عمان کے لیے چار اوورز میں 3-7 کے شاندار اعداد و شمار درج کیے۔

سپر اوور میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویز کے چار گیندوں پر 13 رنز کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

ویز نے سپر اوور کرنے کی ذمہ داری بھی لی اور صرف 10 رنز دیے جبکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

اس سے قبل نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 109 رنز تک ہی محدود رہی۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز روبن ٹرمپ مین نے اننگز کی پہلی دو گیندوں پر بیک ٹو بیک وکٹوں کے ساتھ اپنی ٹیم کا بہترین آغاز کیا کیونکہ اوپنر کشیپ پرجاپتی اور کپتان عاقب الیاس آؤٹ ہو گئے۔

تباہ کن آغاز کے بعد عمان سنبھلنے میں ناکام رہا اور وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا۔

نمیبیا کے لیے ٹرمپل مین چار اوورز میں 4-21 کے اعداد و شمار کے ساتھ نمایاں باولرز رہے.

نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے بھی چار اوورز میں 2-20 کے متاثر کن اعداد و شمار حاصل کئے ڈیوڈ ویز نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

عمان کی جانب سے خالد کیل 39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جس میں ایک چوکا اور چھکا شامل تھا۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ تھا جس میں روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ بھی شامل ہیں۔

Latest articles

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بنگلور نے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات...

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر سفر کریں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

More like this

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بنگلور نے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات...

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر سفر کریں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...