Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: بھارت نے ویرات کوہلی کی شرکت کا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: بھارت نے ویرات کوہلی کی شرکت کا فیصلہ کر لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مقامی ہندوستانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہندوستان نے آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 میں ویرات کوہلی کی شرکت کا فیصلہ کیا ہے جو 1 جون کو گرینڈ پریری اسٹیڈیم، ٹیکساس، ریاست ہائے متحدہ میں شروع ہونے والا ہے۔

ایسی متعدد اطلاعات تھیں کہ کوہلی کو شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کی فارم اور خاص طور پر مختصر فارمیٹ میں ان کے اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں خدشات تھے لیکن روزنامہ جاگرن کی ایک رپورٹ کے مطابق 35 سالہ کوہلی ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

کوہلی ورلڈ کپ پر سلیکشن کمیٹی سے وضاحت چاہتے تھے اور روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے ساتھ میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ وہ میگا ایونٹ میں ہٹ مین کے ساتھ کھلیں گے۔

سابق ہندوستانی کپتان جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے لئے اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے سات میچوں میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 361 رنز بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستان گروپ اے میں پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہے۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this