Sunday, October 13, 2024
Homeکھیللوئیز سواریز انٹر میامی منتقل ہو گئے، بارسلونا لیجنڈز میسی، بسکیٹس اور...

لوئیز سواریز انٹر میامی منتقل ہو گئے، بارسلونا لیجنڈز میسی، بسکیٹس اور البا کا ساتھ

36سالہ لوئس سواریز ، نے 2024 میجر لیگ سوکر (MLS) سیزن کے لیے انٹر میامی کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سواریزنے انٹر میامی کے ساتھ بطور فری ایجنٹ سائن کیا ہے اور اب وہ بارسلونا کے سابق ساتھیوں لیونل میسی، سرجیو بسکیٹس، اور جورڈی البا کے ساتھ کھیلیں گے۔ انہوں نے دوستوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا، انٹر میامی کے چیف بزنس آفیسر نے سواریز کی کلب میں شمولیت کو کلب کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔

سواریز، جو حال ہی میں برازیل میں گریمیو کلب کے لیے کھیل رہےتھے، ایک کامیاب دور رہا جس میں انہوں نے 33میچز میں 17 گول اسکور کیے اور لیگ کے نمایاں کھلاڑی رہے ۔ تاہم انہوں نے گھٹنے کی تکلیف اور وسیع سفر کے چیلنجوں کی وجہ سے قبل از وقت برازیلین کلب چھوڑ دیا۔

انٹر میامی فٹ بال کلب جو جزوی طور پر ڈیوڈ بیکہم کی ملکیت ہےاس سے قبل 2023 میں اس کلب نے میسی، بسکیٹس اور البا سے شمولیت کے معاہدے کیے تھے۔ ان تینوں نے اگست 2023 میں لیگز کپ میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سواریز، جو اپنی نسل کے بہترین اسٹرائیکر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انٹر میامی کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بے چین اور ٹیم کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔

اس سے قبل سواریز اور میسی، بسکیٹس اور البا کے ساتھ، بارسلونا کی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2015 اور 2019 کے درمیان لا لیگا کے متعدد ٹائٹلز، چیمپئنز لیگ، اور فیفا ورلڈ کلب کپ جیتا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments