اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
انڈر 16 ایونٹ میں پاکستان نے اپنے تمام گروپ میچز جیت کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی قومی ٹیم نے انڈونیشیا، میزبان میکسیکو، روس اور ویلز کو شکست دی، جبکہ اب فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کا مقابلہ برازیل سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 30 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جہاں کھیلوں کے ذریعے اسٹریٹ چلڈرن کے حقوق، تعلیم اور سماجی تبدیلی کے پیغام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم مسلم ہینڈز کے تحت ایونٹ میں شریک ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن میں بھی شرکت کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2022 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔



