Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • چین

سپارکو کا چاند پر تحقیق کیلئے چینی مشن کا حصہ بننے کا اعلان

14092036a2b3dd8

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سُپارکو) نے چین کے ’چانگ ای 8‘ مشن کے ساتھ 2028 میں شروع ہونے والے چاند پر تحقیق کے ایک اہم مشن میں اپنی شراکت داری کا اعلان کردیا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ سپارکو کا مقامی طور پر تیار کردہ روور اس مشن میں چاند کی سطح پر تحقیق کے لیے شامل ہوگا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعاون پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے۔ سپارکو کا تقریباً 35 کلوگرام وزنی روور چین کے ’چانگ ای 8‘ مشن کے ساتھ منسلک اوربین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) منصوبے کا حصہ ہے۔

روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا، جو اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس مشن کے مقاصد چاند کی سطح کا مطالعہ، سائنسی تجربات کرنا اور مستقبل کے قمری مشن اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنا ہے۔

اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات شامل ہوں گے جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اور چاند پر انسانوں کی موجودگی کے لیے پائیدار ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے۔

جدید ترین سائنسی آلات سے لیس سپارکو کا روور ڈیٹا اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جو مستقبل کے قمری مشنز کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔

Tags: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اہم سنگ میل پاکستان چانگ ای 8 چین سپارکو مشن

Post navigation

Previous: تلک ورما کی ناقابل شکست سنچری، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 11 رنز سے ہرا دیا
Next: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کردی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.