Thursday, November 14, 2024
Homeکھیلفٹ بالاسپینش لالیگا: لیوینڈوسکی کی ہیٹرک نے بارسلونا کو پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ...

اسپینش لالیگا: لیوینڈوسکی کی ہیٹرک نے بارسلونا کو پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ برتری دلا دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسپینش لالیگا بارسلونا کا مقابلہ ایلویس دے ہوا جہاں انہوں نے ایلویس کو با آسانی شکست دے کر لا لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تین پوائنٹس کی برتری دوبارہ حاصل کر لی۔ کیونکہ ہفتے کو لالیگا کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ نے ویلاریال کے خلاف جیت حاصل کر کے کچھ دیر کے لیے بارسلونا کی برتری کو ختم کر دیا تھا۔

لیکن بارسلونا، جو پچھلے ہفتے اوساسونا کے ہاتھوں ہار گیا تھا، نے رابرٹ لیوینڈوسکی کی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی کھوئی ہوئی برتری دوبارہ حاصل کر لی اس میچ میں لیوینڈوسکی نے پہلے ہاف میں تین گول کیے ۔

Lewandowski hit-trick gives Reigns Barcelona advantage at top-of-the-table
Lewandowski hit-trick gives Reigns Barcelona advantage at top-of-the-table
Photo-Getty Images

بارسلونا کا، شروع سے ہی میچ پر کنٹرول میں نظر آیا۔ لیوینڈوسکی نے رافینہا کی خوبصورت کراس پاس پر ہیڈر کے ذریعے جلد ہی پہلا گول کر کے ابتدائی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد 36 سالہ لیوینڈوسکی کا دوسرا گول ایک قریبی فاصلے سے آیا،اور پھر ان کا تیسرا تیسرا گول اس وقت ہوا جب اس نے ایرک گارسیا کے پاس پر گیند کو گول کیپر انتونیو سیویرا کے سامنے سے پلٹ کر جال میں ڈال دیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے فارورڈ لیوینڈوسکی نے اب بارسلونا کے لیے 11 میچز میں 12 گول کر لیے ہیں، جس سے وہ اس سیزن میں لا لیگا میں ایک میچ میں تین گول کی اوسط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

لیوینڈوسکی نے اس میچ کے بعد ایک گفتگو میں کہا کہ، “مجھے کچھ بہترین پاس ملے جن کی وجہ سے میرے لیے گول کرنا آسان ہو گیا۔”

Robert Lewandowski's hit-trick gives Reigns Barca the advantage at the top of the table
Robert Lewandowski’s hit-trick gives Reigns Barca the advantage at the top of the table
Photo-AFP

“ہم نے پہلے منٹ سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور ہمارا ارادہ حملہ کرنے اور گول کرنے کا تھا۔ دوسرے ہاف میں ہمارا کھیل پر زیادہ کنٹرول تھا۔”

“ہماری ٹیم بہت زبردست ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس سے بھی بہتر کھیل سکتے ہیں، لیکن ہم نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا ہے۔”

دوسری جانب، میزبان ٹیم، جو کبھی کبھار خطرہ پیدا کر رہی تھی، نے ہاف ٹائم کے قریب ایک گول کرنے کی کوشش کی، لیکن ٹونی مارٹینز کے گول کو آف سائیڈ کی وجہ سے رد کر دیا گیا۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو شاندار استقبال کریں گے، محمد رضوان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان...

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے اوپننگ جوڑی پر خاموشی توڑ دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے...

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...

بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

More like this