Shoaib Malik announces retirement from Pakistan Super League-PSL
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے 43 سالہ شعیب ملک نے 10 سالہ کیریئر کے بعد پی ایس ایل کو الوداع کہا۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز رہا اور انہوں نے اس سفر کے ہر لمحے سے بھرپور لطف اٹھایا انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی کرکٹ کی بہتری کے لیے ان کی خدمات دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل کی تاریخ کے سینئر اور نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی کارکردگی اور تجربے سے لیگ کے معیار کو بلند کیا۔



