اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، گلگت بلتستان کی ٹیم نے شندور آئس ہاکی کا فائنل جیت لیا۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کے مطابق فائنل میں چترال کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی، فائنل میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹروکس پر ہوا، تین ہاف میں میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔
تاشفین حیدر نے بتایا کہ پینلٹی سٹروکس پر گلگت بلتستان کی ٹیم نے 2-1 سے کامیابی سمیٹی، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آئس ہاکی کا انعقاد مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی کوششوں سے ممکن ہوا، ہر سال شندور ٹاپ پر آئس ہاکی کے میچز منعقد کریں گے۔ تاشفین حیدر نے کہا کہ آئس ہاکی میں کثیر تعداد میں مقامی افراد شریک ہوئے، شندور جھیل پر آئس ہاکی کے انعقاد سے تاریخ رقم ہوئی۔