Monday, January 13, 2025
Homeکھیلکرکٹسرفراز احمد نے پی ایس ایل 10 سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز...

سرفراز احمد نے پی ایس ایل 10 سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر لیں

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن سے قبل سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے سابق کپتان نے یہ اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر فرنچائز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

سرفراز نے لکھا کہ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا وقت ختم ہو گیا ہے اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ میرا 9 سال کا سفر شاندار اور خوبصورت رہا ہے۔

میں اس موقع پر ندیم بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع دیا اور وہ سب کچھ فراہم کیا جس کی مجھے بطور کھلاڑی اور کپتان کی ضرورت تھی اور میں اس وقت آپ کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

میری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کی ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور آخر میں میں آپ کی ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو بہت اچھے رہے اعظم بھائی کا خصوصی شکریہ۔

سرفراز جو کہ لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے، کو سابق چیمپئنز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا اور اس طرح وہ 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے پی ایس ایل کے 86 میچ کھیلے اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 29.32 پر 1525 رنز بنائے انہوں نے 2019 میں گلیڈی ایٹرز کو ان کا پہلا اور واحد پی ایس ایل ٹائٹل بھی دلایا۔

Latest articles

نوین الحق پی ایس ایل 10 سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز...

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

More like this

نوین الحق پی ایس ایل 10 سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز...

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...