Sameer Minhas sets world record for fastest century in Youth ODI-PCB
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اوپنر سمیر منہاس نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
14 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ کارنامہ منگل کو پاکستان انڈر 19 ون ڈے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کے خلاف اولڈ ہراریئنز، ہرارے میں انجام دیا۔
سمیر منہاس نے صرف 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ انہوں نے بھارت کے ویبھو سوریاونشی کا 52 گیندوں پر بنایا گیا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، اور پاکستان نے 159 رنز کا ہدف بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس سے قبل پاکستان کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 44.4 اوورز میں 158 رنز تک محدود رکھا عمر زیب نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبدالسبحان نے دو اور دیگر باؤلرز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔





