Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹلندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد صائم ایوب نے بیان جاری...

لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد صائم ایوب نے بیان جاری کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد اپنا پہلا بیان شیئر کیا ہے۔

صائم نے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن سے ملاقات کی تھی اور جمعرات کو سینٹرل لندن کے کلینک میں اس کا معائنہ بھی کیا گیا تھا۔

صائم نے اپنا دوسرا چیک اپ مکمل کیا اور اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘ڈاکٹر نے مجھے بتایا ہے کہ میرے ٹخنے میں بہتری آ رہی ہے اور میں اب اپنی ٹانگ کا وزن برداشت کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹس مزید جانچ کے لیے میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی صائم کی حالت پر راحت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے سرجری کی ضرورت ہوگی یا نہیں اس کا تعین میڈیکل پینل کرے گا۔

خیال رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں پی سی بی چیئرمین کی ہدایت پر علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔

Latest articles

ایلون مسک بھارتی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں کیخلاف ’اشتعال انگیزی‘ کی مہم میں شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو حالیہ ہفتوں...

مصباح الحق پی سی بی ہال آف فیم کلاس 2024 کیلئے نامزد افراد میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو 2024 کے...

پی سی بی نےحیدر علی سمیت 25 کھلاڑیوں کو اسٹرائیک فورس کیمپ کیلئے بلا لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز حیدر...

پاکستان کے محمد آصف سارک سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سارک سنوکر چیمپیئن شپ میں عالمی...

More like this