Saim Ayub becomes number one T20 all-rounder again-X
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں 36 رنز اور چار اوورز میں اہم وکٹ نے انہیں ایک درجہ ترقی دلا کر نمبر ون بنا دیا صائم نے یہ مقام اکتوبر میں پہلی بار حاصل کیا تھا تاہم انہیں سکندر رضا نے پیچھے چھوڑ دیا تھا، جو زمبابوے کے لیے 33 گیندوں پر برق رفتار سنچری بنا کر نمایاں رہے تھے۔
پاکستان کی سیریز فتح کے بعد باؤلرز رینکنگ میں بھی بہتری آئی، جہاں ابرار احمد چار درجے ترقی کے ساتھ چوتھے اور محمد نواز دو درجے بڑھ کر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے نواز آل راؤنڈر کی فہرست میں بھی تین درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے۔



