Sahibzada Farhan wins ICC Player of the Month award-ICC
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کی بدولت آ ٓئی سی سی پلئیرآف منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی نے انہیں فروری کے مہینے میں غیر معمولی کھیل پیش کرنے پر یہ ایوارڈ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فرحان ایونٹ کے سب سے نمایاں بیٹر ثابت ہوئے انہوں نے 6 اننگز میں 76.60 کی اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں انہوں نے 160.25 کے متاثرکن اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا کر حریف بولرز پر دباؤ برقرار رکھا۔
مزید برآں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو اس سے قبل بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے پاس تھا۔




