پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ابھیشیک شرما 819 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے ایشان کشن 910 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد 736 پوائنٹس کے ساتھ بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز دسویں، سلمان مرزا پندرہویں اور شاہین آفریدی تیسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔