Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹروہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند

روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما روایتی حریف پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان نے آخری بار 2007 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جب انیل کمبلے کی قیادت والی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیتی تھی۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پوڈ کاسٹ کلب پریری فائر پر بات کرتے ہوئے روہت سے پوچھا تھا: کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہندوستان کا پاکستان سے باقاعدگی سے کھیلنا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے لاجواب ہوگا؟

روہت نے جواب دیا کہ میں اس پر پوری طرح یقین رکھتا ہوں وہ ایک اچھی ٹیم ہیں ۔

ان کے پاس شاندار باؤلنگ لائن اپ ہے میرے خیال میں یہ ایک اچھا مقابلہ ہوگا خاص طور پر اگر آپ بیرون ملک میں کھیلتے ہیں تو بہت اچھا ہو جائے گا.

“میرے خیال میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا آخری ٹیسٹ میچ 2006 یا 2007 میں کھیلا گیا تھا، جہاں وسیم جعفر نے کولکتہ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔”

وان نے پھر روہت سے پوچھاکیا وہ پاکستان کے ساتھ باقاعدہ سیریز دیکھنا پسند کریں گے؟

روہت نے جواب دیا میں پسند کروں گا ہم مقابلہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں میرے خیال میں یہ دونوں فریقوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا ہم بہرحال ان کے ساتھ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کھیلتے ہیں تو یہ بھی کوئی فرق نہیں پڑتا مجھے صرف خالص کرکٹ میں دلچسپی ہے میں اور کچھ نہیں دیکھ رہا ہوں۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this