اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار 14 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ون ڈے سیریز میں اتحاد کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مزید کہا: جو چیزیں ہمیں تقسیم کرتی تھیں، ہم نے انہیں ایک طاقت میں بدل دیا کسی کو توقع نہیں تھی کہ ہم آسٹریلیا کو ان کی سرزمین پر ہرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر کی دیگر ٹیموں نے ضرور ہم سے کچھ سیکھا ہوگا۔
رضوان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بڑے اہداف طے کرنے کی تلقین کی، ہمیں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ جیسے ٹائٹل کو مقصد بنانا ہے ہم جہاں بھی جائیں گے، تاریخ رقم کریں گے۔
اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم 22-23 سالوں سے نہ جیتنے کی داستان کو ختم کریں گے، اور ہم کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کریں گے ہم ایک ہو کر، مشترکہ جذبے کے ساتھ کھیلیں گے، اور دنیا کو یہ دیکھائیں گے کہ ہم متحد ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر کو گابا میں کھیلا جائے گا۔