لاہور(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ شادمان ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےزیادتی کرنے والے ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جہاں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر ٹولینٹن مارکیٹ شادمان بلایا۔
پولیس کے مطابق ملزم نےٹولینٹن مارکیٹ میں واقع کمرے میں خاتونکو لے جاکر نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی اور موقع سےفرار ہوگیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔