Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپنجاب، لودھراں کے سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئیں

پنجاب، لودھراں کے سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئیں

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی ہیں۔ 15 سالہ شہر بانو ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں اور انہوں نے ملائشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ محسن کمال نے شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں اور انہوں نے نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ شہر بانو کا تعلق لودھراں کے علاقے چک نمبر 48 ایم سے ہے اور وہ ترین کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم سے کھیلتی ہیں۔

ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی خان ترین نے قومی انڈر 19 ٹیم میں منتخب ہونے پر شہر بانو کو مبارکباد پیش کی ۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this