اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یوفون 4 جی)،جوکہ پاکستان کے معروف و مربوط ٹیلی کام کمپنی ہے، نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے ۔
قومی ہاکی ٹیم آئندہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 کی تیاری کر رہی ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ آفیشل ٹیلی کام پارٹنر کے طور پر، پاکستان کی مضبوط ہاکی میراث کو واپس لانے اور بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کو پھر سے شہرت دلانے اور شائقین کی اس کھیل سے محبت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے اس پارٹنرشپ کے ذریعے جدوجہد کرے گا ۔ ہاکی جو کبھی پاکستان کے لیے باعثِ فخر تھی، حالیہ برسوں میں اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ۔
پی ٹی سی ایل گروپ قومی فخر کو فروغ دینے، کھلاڑیوں کی حمایت اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کی اہمیت کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پی ٹی سی ایل پہلے ہی ارشد ندیم جیسے ایتھلیٹس کو کامیابی سے سپورٹ کر چکا ہے، اب، پی ٹی سی ایل کا مقصد ہاکی کے حوالے سے بیداری بڑھانا اور لوگوں کواس کھیل کے لیے پرجوش کرنا ہے۔
چونکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل اور قومی ورثہ ہے ، اس لیے پی ٹی سی ایل لوگوں کو دوبارہ اس کھیل سے محبت کرنے کی ترغیب دینا چاہتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ قوم کے تعاون سے پاکستانی کھلاڑی ایک بار پھر عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔